ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطین
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ناروے، آئرلینڈ اور اسپہین نے مقبوضہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے جس پر اسرائیل نے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔

مقامی اخبار (جنگ نیوز) کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک ناروے نے فلسطین کو بطور ریاست باضابطہ تسلیم کرنے کا عندیہ دیا، ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا کہ اگر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم نہ کیا گیا تو مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن ناممکن ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ناروے 28 مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ غیر ملکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امکان ہے آئرلینڈ حکومت بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گی۔

آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ مزید ممالک بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی 28مئی تک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیروں کو فوری مشاورت کی غرض سے واپس بلوایا۔ یورپی یونین ممالک مالٹا، سلووینیا، اسپین اور آئرلینڈ نے حالیہ ہفتوں میں مشترکہ اعلان میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی جانب اشارہ کیا تھا۔

Related Posts