کراچی میں ایک ہی وقت 2 مقامات پر لگنے والی آگ فائر بریگیڈ کے لیے چیلنج بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایک ہی وقت 2 مقامات پر لگنے والی آگ فائر بریگیڈ کے لیے چیلنج بن گئی
کراچی میں ایک ہی وقت 2 مقامات پر لگنے والی آگ فائر بریگیڈ کے لیے چیلنج بن گئی

شہرِ قائد میں تقریباً ایک ہی وقت 2 مقامات پر لگنے والی آگ محکمۂ فائر بریگیڈ کے لیے چیلنج بن گئی، آگ نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں لگی۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع آئل ڈپو میں گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کے باعث آگ لگی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا۔

دوسری  جانب سہراب گوٹھ کے قریب ایک مسافر بس میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کو نکال لیا گیا، تاہم آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ عملہ موقعے پر نہ پہنچا۔ مقامی افراد نے آگ بجھانے کی کوششیں اپنی مدد آپ کے تحت کیں۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں آگ لگنے کے دو واقعات صرف 1 گھنٹے کے دوران پیش آئے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق آئل ڈپو غیر قانونی طور پر قائم ہے جبکہ آگ کے باعث زخمی ہونے والے 1 شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق آئل ڈپو میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے کام شروع کیا، تاہم آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اطراف کے گھروں کو خالی کرانے کا عمل بھی  شروع کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے بازار میں آتشزدگی کے باعث تاجر برادری کا کروڑوں کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقعے پر پہنچ گئے، تاہم آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد دکانیں اور اسٹال جل کر راکھ ہوگئے جس سے 12 روز قبل بڑے پیمانے پر تاجر حضرات کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں:  بازار میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں کا سامان راکھ

Related Posts