ٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل، کون شامل، کون باہر، تفصیل سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا حتمی خاکہ سامنے آگیا ہے، جبکہ آفیشل اعلان جمعرات 23 مئی کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حسن علی، سلمان علی آغا، محمد عرفان ڈراپ کردیے گئے ہیں، بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان،فخر زمان، اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اورعثمان خان بھی ٹیم میں شامل ہونگے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلئےحتمی قومی اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔

پاکستان ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، بعد ازاں یکم جون کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔

Related Posts