کوہِ سلیمان کے جنگلات میں آتشزدگی، سیکڑوں درخت جل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہِ سلیمان کے جنگلات میں آتشزدگی، سیکڑوں درخت جل گئے
کوہِ سلیمان کے جنگلات میں آتشزدگی، سیکڑوں درخت جل گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: کوہِ سلیمان کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے باعث سیکڑوں درخت جل کر رکھ ہو گئے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے علاقے  میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دنیا کے سب سے بڑے پائن نٹ کے جنگل میں دو ہفتوں سے جاری آتشزدگی نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سنگم پر واقع پہاڑی سلسلے کوہِ سلیمان کو بھاری نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی دھماکے کے مشتبہ دہشت گرد کا ساتھی گرفتار

کوہِ سلیمان کے قریبی دیہات میں بسنے والے افراد بے گھر ہو گئے۔ پہلی بار آتشزدگی کا واقعہ موسیٰ خیل میں رپورٹ ہوا جہاں ایک ہفتے تک آگ لگی رہی اور 22 کلومیٹر پر محیط دیودار کے درخت لپیٹ میں آ گئے۔

دوسری بار جنگلات میں آگ شیرانی کے علاقے سرغلائی کے قریب لگی۔ آگ بجھانے کی کوششیں کی گئیں تاہم آگ میں جھلس کر  3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔

وزیرِ بلدیات فیصل امین خان نے کہا کہ سائٹ پر پانی کی کمی اور کھڑی چٹانیں آگ تک پہنچنے میں مشکلات کا باعث ہیں۔ کے پی کے کی جانب 400 سے زائد رقبے پر دیودار اور زیتون کے درخت آتشزدگی کے باعث متاثر ہوئے۔

Related Posts