پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے، ہم کراچی میں شارٹ مارچ کریں گے۔فردوس شمیم نقوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے، ہم کراچی میں شارٹ مارچ کریں گے۔فردوس شمیم نقوی
پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے، ہم کراچی میں شارٹ مارچ کریں گے۔فردوس شمیم نقوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنا لانگ مارچ کرے جبکہ ہم کراچی میں شارٹ مارچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں، اراکینِ سندھ و قومی اسمبلی اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے دوران شہری حکومت کا نظام ختم ہوگیا، اگر یہ لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں تو ہم بھی محاصرہ کرنے کو تیار ہیں۔

خطاب کرتے ہوئے قائدِحزبِ اختلاف سندھ اسمبلی نے کہا کہ  آپ لانگ مارچ کریں گے تو ہم بھی کراچی میں شارٹ مارچ کریں گے۔ بلدیاتی نظام کو سب مسترد کرچکے ہیں، بلدیاتی نظام کا نیا قانون پیش کیا جائے۔ مردم شماری شفاف کی جائے اور تمام شہریوں کو کاربن کاپی دے کر یقین دلایا جائے کہ اسے گن لیا گیا ہے۔ نادرا کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا جائے کہ کتنے شہری ہیں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جعلی ووٹر لسٹوں کی ہم نے بھی نشاندہی کی تھی۔ وفاقی کابینہ کا بھی یہی فیصلہ ہے کہ نئی مردم شماری کرائی جائے۔ گزشتہ 6 سال میں سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ کراچی ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں چلے گا۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔ وفاق نے کراچی پیکیج منظور کرکے بتایا کہ 703 ارب کیسے آئیں گے اور کہاں سے آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے چور دروازے سے تعیناتی کرائی،فردوس شمیم نقوی

Related Posts