اب آزاد عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دینا ہوگا، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب آزاد عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دینا ہوگا، اسد عمر
اب آزاد عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دینا ہوگا، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد:  سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ضرور ہونی چاہیے مگر اب عدلیہ کو بھی اثاثوں سے متعلق جواب دہ ہونا ہو گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہمارا ملک بدقسمت رہا کہ ابتدائی 65 سال ایک بھی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت مکمل نہ کرسکی، پاکستان میں موجودہ صدی کے 13 سال میں حکومتیں عوامی ووٹ سے منتقل ہوئی ہیں، ذاتی مفادات کو نظر انداز کر کے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ہی آئین سازی اور قانون کے متعلق اکٹھے ہونا ہو گا۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ دنیا میں جمہوریت ایک آخری کیل پر اٹکی ہوئی ہے، دنیا بھر میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، ایسے ممالک کے جہاں کئی صدیوں سے جمہوری روایات برقرار تھیں وہاں انتہا پسندی سے پھیل رہی ہے، امریکا تک میں کانگریس پر اسلحہ لیے لوگ قابض ہوئے کہ انہیں نتائج پسند نہیں آئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام سیاست دانوں کو ووٹ دے کر حکومت میں بھیجتے ہیں لیکن کرپشن اور فراڈ کا جواب عدالت میں ہی دینا ہو گا، آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت کا پروان چڑھنا ممکن نہیں، عدلیہ آزاد ضرور ہونی چاہیے مگر قانون سے بالاتر کسی صورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات نظرانداز کرکے حکومت اور اپوزیشن کو آئین سازی سے متعلق اکٹھے ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ احتساب کی بات جمہوری نظام کے تحت ہی کرتے ہیں، کرپشن اور فراڈ کا جواب عدالت میں ہی دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے نے سندھ کے لیے موسم کا الرٹ جاری کردیا

Related Posts