ایف بی آر نے ٹیکس ہدف سے 268 روپے زائد اکٹھے کر لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر نے ٹیکس ہدف سے 268 روپے زائد اکٹھے کر لیے
ایف بی آر نے ٹیکس ہدف سے 268 روپے زائد اکٹھے کر لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت ٹیکس لگاؤ ملک بچاؤ کی پالیسی پر گامزن ہوگئی، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ہدف سے 268 ارب روپے زائد ٹیکس اکٹھا کرکے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ہدف سے 268 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا۔ جولائی 2021 سے فروری 2022 تک مختلف ٹیکسز کی مد میں 38 کھرب روپے جمع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مل کر کام کرنے سے معیار بہتر،مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی،تسلیم رضا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8 ماہ کی مدت کیلئے 35 کھرب 30 ارب روپے ٹیکس محصولات کی حد مقرر کی تھی جس سے 268 ارب زائد جمع ہوئے تاہم ایف بی آر درآمدات سے حاصل کردہ ٹیکس پر انحصار کرتا نظر آیا۔

ایف بی آر نے مجموعی طور پر 47 فیصد ٹیکس دیگر مدات سے جبکہ درآمدات سے 53 فیصد حاصل کیا۔ فیڈرل بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریفنڈز کی مد میں 197 ارب کی ادائیگی کی گئی۔ گزشتہ برس کی اسی مدت میں ٹیکس ریفنڈز 157 ارب روپے تھے۔

فروری کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 15 اعشاریہ 3ارب ٹیکس ریفنڈ کیا جبکہ گزشتہ برس فروری کے دوران ریفنڈز ساڑھے 23ارب روپے رہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریفنڈ میں جان بوجھ کر کی گئی کٹوتی کا مقصد کارکردگی کو بہتر ظاہر کرنا ہے۔

Related Posts