مولانا اسعد محمود نے علی امین گنڈا پور کا الیکشن میں مقابلے کاچیلنج قبول کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ali amin maulana asad
مولانا اسعد محمود نے علی امین گنڈا پور کا الیکشن میں مقابلے کاچیلنج قبول کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا الیکشن میں مقابلے کاچیلنج قبول کرلیا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مولانافضل الرحمن تم دھاندلی کی بات کرتے ہو، آؤ الیکشن لڑو۔

مولانا اسعد الرحمن نے کہاکہ اسپیکر صاحب آپ کیوں مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوئے ہیں؟ ۔انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کا اعلان کرے ہم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چیلنج قبول ہے، کل الیکشن کرائیں، لڑنے کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر جے یو آئی ارکان نے استعفیٰ دو کے نعرے لگائے ۔ اجلاس کے در ان علی امین گنڈاپور اور مولانا اسعد الرحمن کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک بار پھر شدید گرما گرمی

مولانا اسعد نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں، آپ بھی دیں،اب پیچھے نہیں ہٹنا،اعلان کریں استعفے کا۔

اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا ختم کریں، وہ کیمرے لگا کر الیکشن لڑیں گے۔

Related Posts