کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش کرنے کی اطلاعات سامنے آگئی ہیں، جس کے بعد تاجروں اور شہریوں کو لین دین میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جعل ساز مختلف طریقوں سے جعلی کرنسی شہریوں اور تاجروں کو دے کر دھوکہ دہی کر رہے ہیں، جس سے کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے بتایا کہ الیکٹرانکس مارکیٹ میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے لین دین کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے باعث تاجروں میں خوف و بے چینی بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے عوام اور کاروباری افراد کو مشورہ دیا کہ خرید و فروخت کے دوران بڑے مالیت کے نوٹوں کی تصدیق ضرور کریں اور جعلی کرنسی سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








