کراچی میں جعلی پولیس سرگرم، ملزمان چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں جعلی پولیس سرگرم، ملزمان چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے لگے
کراچی میں جعلی پولیس سرگرم، ملزمان چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بہروپیوں نے پولیس کا روپ دھار کر چیکنگ کے بہانے لوٹ مار شروع کردی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سی ویو پر ڈکیتی کے دوران ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سی ویو پر جعلی پولیس نے ناکہ لگا کر پاکستانی تاجر کے لندن سے آئے ہوئے مہمان کو چیکنگ کے بہانے لوٹا جس کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں 6 رکنی گینگ نے سڑک بند کردی، متعدد شہریوں سے لوٹ مار

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بہروپیوں کے چہروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان پولیس ہونے کا ڈرامہ کرنے کیلئے کیپ پہن لیتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان وردی یا پولیس کی وین کا استعمال نہیں کرتے بلکہ سول لباس میں اور سادہ گاڑی میں وارداتیں کرتے ہیں۔ اپنی شناخت چھپانے کیلئے ماسک لگاتے ہیں۔ ملزمان چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے کیلئے روک لیتے ہیں۔

متاثرہ شہریوں سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کہاں جارہے ہیں؟ اپنا شناختی کارڈ دکھائیں۔ جس شہری کے پرس سے جو رقم نکلتی ہے، ہتھیا لیتے ہیں تاہم جو لوگ انہیں پہچان جائیں، انہیں جلدی سے چھوڑ کر اپنی جان چھڑا کر فرار ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیفنس، کلفٹن اور سی ویو جیسے علاقوں میں لوٹ مار مچائی ہوئی ہے۔ ہم ملزمان تک پہنچ گئے ہیں۔ بہروپیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

Related Posts