فیس بک نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا
فیس بک نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سان فرانسسکو: فیس بُک نے دنیا بھر میں موجود صارفین کیلئے غلط معلومات تک رسائی اور اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سے نیوز آرٹیکلز کے درست یا غلط ہونے کے نظام کو مزید موثر بنانے کے ضمن میں ایک آزمائشی مشق کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فیس بُک کے مطابق کسی بھی مضمون کو اپنے ٹائم لائن پر شیئر کرنے سے پہلے ویب سائٹ آپ سے ایک نوٹیفیکش کے ذریعے تصدیق کرے گی۔

فیس بُک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نوٹیفیکشن میں صارفین سے پوچھا جائے گا کہ کیا یہ پوسٹ شیئر کی جائے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا ہے، سعد رفیق

Related Posts