امریکا میں شدید سردی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی خطے نیو انگلینڈ میں ریکارڈ توڑ سردی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو انگلینڈ میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گرنے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے شدید سردی پڑ رہی ہے۔

موسم کی پیشگوئی کرنے والے سینٹر کے مطابق شدید سردی اور سرد ہواؤں نے نیو انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ایسی سرد ہوا دہائیوں میں کبھی محسوس نہیں کی گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برفانی طوفان کی وجہ سے امریکی ریاست ٹیکساس میں 4 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 8افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکاکی اسرائیل کے ساتھ سب سے بڑی مشترکہ مشقیں

شمال مشرق میں بسنے والے 15 ملین لوگوں کو یخ بستہ ہواؤں کے حوالے سے وارننگز جاری کی گئی ہیں اور جمعہ کی صبح سے لے کر ہفتے کی دوپہر تک کے لیے الرٹ رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔