پہلی منزل کراچی، ایتھوپیا کی ائیر لائن نے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایتھوپیا کی ائیر لائن نے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے، فلائٹ آپریشن کی ابتدا میں ایتھو پیا کا اعلیٰ سطحی وفد پہلی فلائٹ سے کراچی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپین ائیر لائن نے فلائٹ آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا۔ پہلی فلائٹ سے ایتھوپیا کا وفد کراچی پہنچا تو وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ وفد کے استقبال کیلئے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

گندم کی قلت، پنجاب میں آٹے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ

پہلی فلائٹ سے پاکستان پہنچنے والے ایتھوپین وفد میں وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ مسگانو اریگا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ ایتھوپین وزیر وفد کے ہمراہ 3روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچے ہیں۔

مجموعی طور پر 110 مسافروں کو لے کر آنے والے ایتھوپین ائیر لائن کے جہاز میں 3 وزرائے مملکت اور اعلیٰ حکام سوار تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ایتھوپیا کے اعلیٰ سطحی وفد کا کراچی آمد پر خیر مقدم کیا۔

اولڈ ٹرمینل وی آئی پی لاؤنج میں ایتھوپین ائیر لائن کی پرواز پہنچ جانے پر افتتاحی تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا۔ ایتھوپین ائیر لائن نے کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھو پیا سے کراچی کیلئے پروازیں شروع کردیں۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ پروازوں کے آغاز سے سندھ اور ایتھو پیا میں تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے ایتھوپین مہمانوں کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پہنائی۔ 

Related Posts