گھریلو صارفین کیلئے بجلی 95 پیسے مہنگی کیے جانے کی تیاریاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گھریلو صارفین کیلئے بجلی 95 پیسے مہنگی کیے جانے کا خدشہ
گھریلو صارفین کیلئے بجلی 95 پیسے مہنگی کیے جانے کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گھریلو صارفین کیلئے بجلی 95 پیسے تک مہنگی کیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخ میں اضافے کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ درخواست میں بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے ایک سلیب کا فائدہ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی اجازت مانگ لی

خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان سامنے آیا۔ کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی اجازت مانگ لی۔

دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے 1اعشاریہ 79 روپے کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست بھی جمع کرائی گئی۔اس درخواست کی سماعت 2 فروری کو شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موسمِ سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے سردیوں میں کم نرخوں پر بجلی کی دستیابی یقینی بنانے کی منظوری دی۔ گھریلو، کمرشل اور عمومی صارفین کیلئے ریٹ 12اعشاریہ 96 روپے فی یونٹ ہوگا۔

Related Posts