خواتین کرکٹرز کا ورلڈ کپ 2022، کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین کرکٹرز کا ورلڈ کپ 2022، کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
خواتین کرکٹرز کا ورلڈ کپ 2022، کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: خواتین کرکٹرز کے ورلڈ کپ 2022 کیلئے قومی ویمن ٹیم کے نام سامنے آگئے۔ ویمن کرکٹرز کی قومی انتخابی کمیٹی کی چیئرپرسن اسماویہ اقبال نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جو ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف 2 سال بعد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں گی۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی قیادت کا بیڑہ اٹھایا ہے جبکہ ندا ڈار نائب کپتان مقرر کی گئی ہیں۔

قومی خواتین ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں ناہیدہ خان اور غلام فاطمہ 15 رکنی اسکواڈ میں واپس آرہی ہیں۔ سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللہ ززائی پی ایس ایل کیلئے کراچی پہنچ گئے

پاکستان ویمن ٹیم کی اراکین

کپتان بسمہ معروف، نائب کپتان ندا ڈار، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان ناہیدہ خان، منیبہ علی، نشرہ سندھو، سدرہ امین، عمیمہ سہیل، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) بھی نئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

اس کے علاوہ طوبیٰ حسن، ارم جاوید اور وکٹ کیپر نجیہ علوی ٹریولنگ ریزرو قرار دے دی گئیں جو اسکواڈ میں شامل ہیں اور ضرورت پڑنے پر ٹیم کا حصہ بن سکیں گی۔ ٹیم منیجر عائشہ جلیل، ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اور دیگر اسپورٹ اسٹاف کا حصہ بن گئے۔ 

Related Posts