الیکشن کمیشن کا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزام تراشی کرنے پر چوہدری فواد حسین اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن نثاردرانی، شاہ محمد جتوئی اوردیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپرالزام تراشی پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر عائد الزامات پر اُن سے ثبوت مانگے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق فوادچوہدری نے میڈیا بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپرالزام تراشی کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں وزرا کو نوٹس جاری کیے جائیں تاکہ مزیدکارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

مزید پڑھیں: کس کو کتنے نمبر ملیں گے؟، حکومت نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے فارمولا تیار کرلیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر الزامات کی بارش کردی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑلئے ہیں۔

Related Posts