وزیر تعلیم سعید غنی صبح صبح لیاری کے مختلف اسکولز اور کالجز کا معائنہ کرنے پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

All resources should be used to improve the quality of colleges, Saeed Ghani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی صبح 8.30 بجے سے قبل لیاری کے مختلف اسکولز اور کالجز کا معائنہ کرنے پہنچ گئے،صوبائی وزیر صبح 8.25 پر عبداللہ ہارون کالج و اسکول کھڈہ مارکیٹ پہنچے تو وہاں پرنسپل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

کالج اور اسکول میں اسمبلی نہ ہونے پر صوبائی وزیر نے تنبیہ کی کہ روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی کے انعقاد کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کو بھیجی جائیں۔اسکول اور کالج میں طلبہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر سعیدغنی نے نصرت بھٹو کالج اور عزت خان گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری کا بھی دورہ کیا۔اسکول اور کالج میں صفائی ستھرائی نہ ہونے اور کلاس رومز میں صفائی کے فقدان پر وہاں کے پرنسپل کو ہدایات دی کہ فوری طور پر صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کالج اور اسکول میں اساتذہ کی حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور غیر حاضر اساتذہ کے حوالے سے بازپرس کی۔انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ روزانہ کی بنیاد پر صبح 8.30 سے قبل اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت میں بیٹھے کاریگر بحران پیدا کرنے کے ماہر ہیں، سعید غنی

اسکولز اور کالج میں روزانہ صبح اسمبلی کے انعقاد کو لازمی بنایا جائے، صوبائی وزیر سعید غنی نے لیاری ڈگری کالج برائے خواتین کے دورے کے موقع پر وہاں صفائی ستھرائی، اسمبلی کے روزانہ انعقاد اور کلاسز روزانہ ہونے پر پرنسپل کو شاباشی دی۔

کالج اور اسکولز میں انرولمنٹ بڑھانے اور جو جو اسکولز یا کالجز قریب ہیں اور وہاں انرولمنٹ کم ہیں ان کی فہرستیں مرتب کرنے کی ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کی۔سعید غنی نے کہا کہ ایسے اسکولز اور کالجز جہاں انرولمنٹ کم ہیں ان کو ضم کرنے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی جائے۔

Related Posts