اکنامک ڈپلومیسی اسٹریٹجی بنانے کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : اقتصادی ڈپلومیسی سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس آج ہوا جس کی صدارت معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کی۔ اجلاس میں اقتصادی ڈپلومیسی کی حکمت عملی بنانے کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔

اس اجلاس 30 سے ​​زائد وزارتوں کے سینئر عہدیدار شریک تھے۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ہم ان پہلوؤں کو دیکھ رہے ہیں جنمیں ہم آہنگی لائی جا سکتی ہے اور معاشی مقاصد کے حصول کے لئے ایک سمت میں مرکوز کیا جاسکتا ہے۔

ایک بہترین اکنامک ڈپلومیسی اسٹریٹجی معاشی اہداف حاصل کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔اجلاس میں اقتصادی ڈپلومیسی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے معاشی ترقی کی جامع حکمت عملی بنانے پر غور کیا۔

اجلاس میں وزارتوں کے مابین روابط اور تعاون بہترکرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومتی وزارتوں اور محکموں کے مابین کوآرڈینیشن میں بہتری ملکی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے بہت ضروری ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے ، اور اقتصادی ڈپلومیسی اور اس کے حصول کی کلید ہے۔ حکومت کی مختلف پالیسیوں اور افعال کو ہم آہنگ کرکے اور اقتصادی ڈپلومیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو قومی سلامتی کا معاون خصوصی مقرر کردیا

حکومت کے معاشی نمو کو بڑھانے کے لئے دیگر اقدامات میں سے ایک اقدام اقتصادی سفارتکاری بھی ہے۔ اس مقصد کے لیے قومی سلامتی ڈویژن کو وزیراعظم نے یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ ایک جامعہ حکمت عملی اقتصادی ڈپلومیسی پر تیار کرے۔

یہ عمل آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہے گا اور اختتام پر ، جب دستاویز تیار ہوجائے گی ، منظوری کے لئے اسے وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی۔