وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو قومی سلامتی کا معاون خصوصی مقرر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

270 flights expected to land in Pakistan from June 26 to June 30: Moeed Yusuf

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو قومی سلامتی کا معاون خصوصی مقرر کردیا۔

معروف محقق اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معیدیوسف کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

اس سے قبل ڈاکٹر معید یوسف بطور چیئرمین اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر اور پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ متعدد کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ بین الاقوامی تھینک ٹینکس اور جامعات کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2020 پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا،اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیر اعظم عمران خان

ڈاکٹر معید کی تحقیق کا مرکز جنوبی ایشیا کو درپیش دفاعی خطرات ، جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور خطے سے غربت کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف بین الاقوامی تنازعات کے تصفیے کے لیے قائم امریکی ادارے یو ایس آئی پی سے کم و بیش 10 برس منسلک رہے ہیں۔ 17 اکتوبر 2019 کو ڈاکٹر معید یوسف نے چیئرمین اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کا عہدہ سنبھالا تھا۔ سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے وہ قومی سلامتی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

Related Posts