لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، در و دیوار ہل گئے، شہریوں میں خوف و ہراس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

earthquake in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، 4 اعشاریہ6 شدت کے زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل سیسمک مانٹیرنگ سینٹر کے مطابق پہلا جھٹکا شام چھ بجکر 59 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ6ریکارڈ کی گئی جبکہ اِس کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔ دوسرا جھٹکا 7 بجکر دومنٹ پر محسوس کیا گیا جسکی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اِسکی گہرائی 65 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے منڈی بہاؤ الدین، آزاد کشمیر کے علاقوں میر پور سمیت، بھمبر، سماہنی اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گے۔

واضح رہے کہ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آٹا، چینی، گھی ،تیل مزید مہنگا، حکومت بے بس ،عوام پریشان

کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔

Related Posts