خیبر پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف پھیل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، 20افراد جاں بحق

بلوچستان، ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کو فی خاندان 12000 دیں گے۔ثانیہ نشتر

ضلع صوابی کے تمام علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میں شدید زلزلہ تباہی کی داستانیں چھوڑ گیا جہاں متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبورہوگئے۔ کور کمانڈر بلوچستان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں 10 روز قبل آنے والا شدید زلزلہ تباہ کن ثابت ہوا۔ مکانات تباہ ہونے کے بعد سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے جو کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوئے۔

رواں ماہ 6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی شب 3 بجے کے بعد آنے والے زلزلے نے 20 افراد کی جان لے لی جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے جوان زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے آگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور، کور کمانڈر کا دورہ

Related Posts