کراچی، یونیورسٹی روڈ پر مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، یونیورسٹی روڈ پر مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
کراچی، یونیورسٹی روڈ پر مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر چکن سپلائی کیلئے جانے والا مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی حد تک زخمی ہوا جسے طبی امداد مہیا کی جائے گی۔ یونیورسٹی روڈ پر حادثے کے نتیجے میں متعدد مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گرگئی،5 افراد جاں بحق

 راولپنڈی جانے والی بس الٹ گئی، 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

ٹرک الٹنے کے نتیجے میں اردو یونیورسٹی سے سوک سینٹر جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ تیزرفتاری ہے۔

رواں برس ستمبر کے آغاز میں یہ حادثہ تیزرفتاری اور بارش کے باعث سڑک پر پیدا ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا جبکہ کچھ روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے بارش اور بوندا باندی جاری تھی۔

سڑک پر بارش کے باعث پیدا ہونے والی پھسلن کے باعث تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔ زخمی ہونے والے 12افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا اور طبی امداد مہیا کی گئی۔

مزید پڑھیں: سپر ہائی وے کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی، 12افراد زخمی

Related Posts