میٹ گالا 2021 کیلئے ملبوسات کا ضابطۂ اخلاق جاری، تقریب 13 ستمبر کو منعقد ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹ گالا 2021 کے ملبوسات کا ضابطۂ اخلاق جاری، تقریب ستمبر میں منعقد ہوگی
میٹ گالا 2021 کے ملبوسات کا ضابطۂ اخلاق جاری، تقریب ستمبر میں منعقد ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: میٹروپولیٹن آرٹ میوزیم سے متعلق سالانہ فنڈ ریزنگ کی تقریب میٹ گالا 2021ء کیلئے ملبوسات کا ضابطۂ اخلاق جاری کردیا گیا ہے جو رواں برس ستمبر میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس 13 ستمبر کے روز منعقد ہونے والی چندہ جمع کرنے کی تقریب کا مرکزی خیال امریکہ کی آزادی رکھا گیا ہے جبکہ سن 2020ء میں قرنطینہ کے باعث میٹ گالا کا انعقاد عمل میں نہ لایا جاسکا۔

آخری بار میٹ گالا کی تقریب 6 مئی 2019ء کو منعقد ہوئی تھی جس کے بعد کورونا نے دنیا بھر کے درجنوں ممالک کو متاثر کیا اور سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی۔ میٹ گالا کی تقریب میں فنکار برادری بڑی تعداد میں شریک ہوگی۔

ایک فیشن میگزین کے مطابق تقریب کے انعقاد کا سب سے اہم نکتہ لباس سے متعلق ضابطۂ اخلاق کا عام چلن سے ہٹ کرہونا اور تمام ضوابط کی خلاف ورزی کا تاثر دینا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب کی میزبانی کیلئے اداکار ٹیموتھئ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ 25 سالہ اداکار ٹیموتھئ شالومے پہلی بار تقریب کی شریک میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ذرائع نے قبل ازیں واضح کیا تھا کہ نغمہ نگار امانڈا گورمین اور سی ایف ڈی اے کے چیئرمین ٹام فورڈ بھی تقریب کے میزبان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آج کل گھر پر ہی ابدی نیند سو رہا ہوں۔لکی علی نے موت کی خبر ہوا میں اڑا دی

Related Posts