کراچی: ڈاکٹر جوہر علی کو یو آئی ٹی یورنیورسٹی کا پہلا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جوہر علی ایک نامور سائنسدان ہیں جنہوں نے کینیڈامیں کینسر سے متعلق ریسرچ سینٹر قائم کرنے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ڈاکٹر جوہر علی 22 سال تک بیرون ملک ریسرچ کے شعبے سے منسلک رہے ہیں، جس میں انسانی جینوم دنیا میں جینوم پر کام کرنے والا پہلا پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔
انہوں نے مالیکیولربائیوٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی ڈگری امریکہ کی مضوری یورنیورسٹی سے حاصل کی ہے۔ ڈاکٹرجوہرعلی نے اس سے قبل پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل اورہائر ایجوکیشن کمیشن میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
مزید پڑھیں:یو آئی ٹی یونیورسٹی اورسیلانی ویلفیئر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط