افغانستان،خواتین میں خودکشی کے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل: افغانستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین میں خودکشی کے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

افغان خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تقریباً 30 افراد کو خودکشی کی کوشش کرنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔

بدخشاں اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اسپتال لائے گئے متاثرین میں سے دو زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ دیگر کی جان بچالی گئی۔

صوبائی حکام نے صوبے میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ عوام کا کہنا ہے کہ خراب معاشی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ کررہے ہیں جس وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 3 ماہ میں خودکشی کی کوشش کے 29 کیسز سامنے آئے جن میں سے 27 خواتین اور 2 مرد تھے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کی بنیادی وجہ گھر کے سربراہ کا بھی موجودہ حالات میں بیروزگار ہونا ہے جس سے معاشی تنگ دستی میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ گھریلو تشدد اور غربت ہے جس کے باعث صوبے کی خواتین خودکشی جیسے انتہائی اقدام کو ترجیح دینے پر مجبور ہیں۔

ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں میں خودکشی کرنے والے ایک شخص کی بیوہ نے بتایا کہ بیروزگار ہونے کی وجہ سے ان کے گھریلو مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا جس سے ان کے شوہر نے خودکشی کی جب کہ ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں ہی بیروزگار تھے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر او آئی سی کا شدید تشویش کا اظہار

خاتون نے بتایا کہ ان حالات میں جب بچوں نے کسی چیز کا تقاضہ کیا تو اسے خریدنے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے، جس پر وہ ہر وقت پریشان رہتے اور اسی وجہ سے ان کے شوہر نے خودکشی کو ترجیح دی۔