کراچی میں آل بریڈ چمپئن شپ ڈاگ شو، سیکڑوں نسلی کتوں کی شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pat compitition

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں نسلی کتوں کا میلہ سج گیا ، کتوں کے درمیان مختلف کلاسز اور نسل کے مقابلوں میں سیکڑوں کتوں کی شرکت ، کتوں کے ملکان اپنے خاندان سمیت شریک ہوئے، ہزاروں افراد نے مقابلہ دیکھا اور کتوں کی معلومات حاصل کیں۔

مقابلے زید یو فٹبال اسٹیڈیم خیابان راحت ڈی ایچ اے میں منعقد ہوئے ۔ مقابلے میں جج کے فرائض لاہور سے خصوصی طور پر بلائے گئے عمران نے ادا کیے۔

اس موقع پر مقابلے کے جج عمران نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ” آل بریڈ چمپئن شپ ڈاگ شو “ہے جس میں 4 مختلف نسلوں کے کتے حصہ لے رہے ہیں۔ کلاس کی بات کی جائے تو ہر کلاس کو عمر کے حساب سے علیحدہ کیا جاتا ہے ، جیسے 6 ماہ سے 9 ماہ کے کتے جو بچے ہوتے ہیں انہیں مائنیرپپی کہتے ہیں۔

9 ماہ سے ایک سال تک کے کتے پپی کلاس میں آتے ہیں، ایک سال سے دیڈھ سال کی عمر کے کتے جونیئر کہلاتے ہیں جبکہ دیڈھ سال سے 2 سال کی عمر کے کتے یوتھ کلاس میں شمار ہوتے ہیں اور 2 سال یا اس سے زائد عمر کے کتے اوپن ایج کلاس کہلاتےہیں۔

جج عمران کا کہنا تھا کہ ان کے سب کے علیحدہ علیحدہ مقابلے ہوتے ہیں ، زیادہ تعداد جرمن شیفرڈ کی ہے جبکہ ایک خوبصورت نسل سائبیرین ہیسکی بھی یہاں موجود ہے۔ دیگر نسلوں کے کتوں کا بھی مقابلہ ہوگا ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کتوں کے مقابلے میں بحیثیت جج ہمیں یہ دیھنا ہوتا ہے کہ جس نسل کا کتا ہے وہ کتنا اصلی نسل کا ہے، اس کی تربیت کیسی ہوئی ہے، کتنا صحت مند ہے اور چال ڈھال کیسی ہے، ان سب چیزوں کو مدنظر رکھ کر ہم مقابلے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

مقابلے کے جج عمران نے کہا کہ اس قسم کے مقابلوں میں کتے پالنے والے اور شوق رکھنے والے افراد آتے ہیں اور ایک دوسرے سے معلومات حاصل کرتے ہیں جس سے انہیں کتے پالنے اور ان کی صحت کا خیال رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ویتنام کے ایک شہری “بو” بھی مقابلوں میں موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے پاس ایک کتیا ہے جو 2 سال سے میرے پاس ہے اور میری دوست ہے۔

مقابلے میں شریک ایک نوجون نے بتایا کہ اس نے سائبیرین ہیسکی نسل کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے، اس نے بتایا کہ سائبیرین ہیسکی بہت ہی خوبصورت ہوتے ہیں ان کا رنگ سفید ہوتا ہے ، اور ان کی آنکھیں بہت ہی دلکش نیلے رنگ کی ہوتی ہیں۔

مقابلہ دیکھنے کے لئے آئی ایک 10 سالہ بچی ہانیہ نے بتایا کہ اس کو کتوں کا بہت شوق ہے ، جرمن شیٖفرڈ مجھے بہت پسند ہے مگر ممی کتا نہیں دلاتیں، میں یہاں مقابلہ دیکھے آئی ہوں ۔ مجھے کتے پالنے کا بہت شوق ہے ، ممی سے کہا ہے وہ دلا دین، ہانیہ کی والدہ نے کہا کہ جتنے یہاں کتے ہیں وہ سب پیار کرنے والے ہیں ، کوئی بھی انسانوں پر نہیں بھونکتا ، یہ ایک دوسرے پر ہی بھونک رہے ہیں ، جس سے ہماری کتا خریدنے کی ہمت بن گئی ہے۔

Related Posts