کیا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کو بچانے کیلئے آرٹیکل 5 کاغلط استعمال کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Did Deputy Speaker Qasim Suri misuse Article 5 to save Imran Khan?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کئے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہونا تھا لیکن عددی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے حکمت عملی کے تحت ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے تحریک کو کالعدم قرار دلوایا اور اجلاس ملتوی کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے اقدام کو آئین شکنی قرار دیا جارہا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرٹیکل پانچ کی غلط تشریح کی ہے اس لئے ان کیخلاف آرٹیکل چھ کا اطلاق ہونا چاہیے۔

آئین اک ایسی بنیادی دستاویز ہے کہ جو کسی ادارے یا فرد کی ملکیت نہیں بلکہ یہ اک ایسی دستاویز ہے جسکو کہا جا سکتا ہے ۔ یعنی اس دستاویز تک رسائی کے لیے کسی ادارے کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ کسی بھی جمہوری ملک میں عوام کے بنیادی حقوق کا عوام الناس کو جاننا بے حد ضروری ہے۔

آئین کا آرٹیکل نمبر 5 اور6
آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت مملکت سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے ۔ دستور اور قانون کی اطاعت ہر شہری خواہ وہ کہیں بھی ہواور ہر شخص کی جو فی الوقت پاکستان میں ہو واجب التعمیل ذمہ داری ہے جبکہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت آئین کو توڑنے کو ریاست سے ’سنگین بغاوت‘ کا جرم قرار دیا گیا ہے اس کی سزا پارلیمنٹ نے عمر قید یا موت تجویز کی ہے۔

 

Related Posts