وائرس کی جگہوں پر اسپرے: ڈینگی کے کیسز میں جلد کمی ہوگی۔ معاونِ خصوصی برائے صحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈینگی کے کیسز میں جلد کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔ معاونِ خصوصی برائے صحت
ڈینگی کے کیسز میں جلد کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔ معاونِ خصوصی برائے صحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈینگی کے ستائے ہوئے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی کیسز میں جلد کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈینگی کے موضوع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جہاں جہاں مچھروں کی افزائش کے امکانات اور وائرس پائے جانے کے شواہد موجود ہیں، وہاں ہم نے  اسپرے کرکے  عوام کو ڈینگی سے بچانے کا عزم کیا ہے جبکہ اجلاس میں محکمہ صحت حکام کے ساتھ ساتھ  راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تیزابیت کم کرنے کے لیے دوا کا مسلسل استعمال معدے کے کینسر کا باعث ہے۔محققین

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے ڈینگی کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور ڈینگی کے خلاف ہماری کوششیں جلد بار آور ثابت ہوں گی جبکہ ہم نے ہسپتالوں میں مرض کے علاج کی مفت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے مثبت نتائج جلد آنا شروع ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ڈینگی کے خلاف مہم کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کی وبا پھیلنے پر افسوس ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں آئی جی پنجاب عارف نواز ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو پولیس اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں ڈینگی: وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر برہم

Related Posts