فیصل آباد میں ڈیلیوری بوائے نے جرات اور عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماں بیٹے کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ماں اور بیٹے کو بچانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں پٹڑی پر چلتی ماں اور 3 سالہ بچے کو ڈیلیوری بوائے کی جانب سے بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ٹرین کے آنے پر خاتون کو بچے کے ساتھ پٹڑی پرچلتے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران پیچھے سے ڈیلیوری بوائے بھاگ کر آتا ہے اور خاتون اور بچے کو ٹرین کے پہنچنے سے چند لمحے قبل پٹڑی سے اتار لیتا ہے، جس کے بعد ٹرین گزر جاتی ہے۔