سندھ میں انٹر بورڈز کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ میں میٹرک کے امتحانات ختم ہونے کے بعد انٹر بورڈز کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو کی جانب سے سندھ میں انٹرامتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں انٹر امتحانات 10جون سے منعقد کرائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں 18جون اور حیدرآباد میں 15 جون سے انٹر امتحانات شروع ہوں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ملتوی امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

مزید پڑھیں:سیاسی صورتحال سے تعلیم متاثر، جامعہ پنجاب کے پرچے ملتوی، کیمبرج امتحانات منسوخ

ترجمان تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پرچے 11 سے 16 جون تک ہوں گے، ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پیپرلیک ہونے پر 5 پرچے منسوخ کر دیے تھے۔