Friday, March 29, 2024

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 33 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ سے زائد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 33 لاکھ  افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 10 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 33 لاکھ 4 ہزار 666 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 2 ہزار389) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ65 ہزار 129 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد76  لاکھ 67 ہزار 979 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ46  لاکھ 34 ہزار 298 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد اسپین، میکسیکو، اور ارجنٹینا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث  12 کروڑ نوکریاں خطرے میں ہیں۔اقوامِ متحدہ