کورونا کی اہم علامات کی دُور سے تشخیص کیلئے کتے کی شکل کا روبوٹ تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی اہم علامات کی دُور سے تشخیص کیلئے کتے کی شکل کا روبوٹ تیار
کورونا کی اہم علامات کی دُور سے تشخیص کیلئے کتے کی شکل کا روبوٹ تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: سائنسدانوں نے ایک کتے کی شکل کا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اہم علامات کو دُور سے ہی تشخیص کرلیتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم محققین کی ایک ٹیم نے جدید روبوٹک پلیٹ فارم  تیار کیا جو کسی بھی ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی اہم علامات کو دور سے شناخت کرکے ہیلتھ ورکرز کو آگاہ کرسکتا ہے کہ کوئی مریض کورونا وائرس سے متاثر ہے یا نہیں۔ جس سے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے گا۔

کتے جیسے اِس روبوٹ کے ساتھ 4 کیمرے لگے ہوئے ہیں جو ہاتھ سے چلائی جانے والی ڈیوائس سے کنٹرول ہوسکتے ہیں۔ روبوٹ کی مدد سے ڈاکٹرز مریضوں سے ایک ہی کمرے میں بیٹھے بغیر ان کی علامات کے بارے میں مختلف سوالات کرسکتے ہیں۔ یہ روبوٹ طبی تحقیق کے ابتدائی مراحل میں ہے۔

طبی ماہرین کے ذریعے روبوٹ کے استعمال پر ابھی تک نظرِ ثانی نہیں ہوسکی۔ ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محققین نے روبوٹ کی تحقیق کیلئے بعض صحت مند رضا کار چن کر ان کی جلد کا درجۂ حرارت، سانس لینے کی شرح، نبض کی رفتار اور بلڈ آکسیجن نوٹ کی جو ابتدائی طور پر درست نکلے۔

محققین کی ٹیم میں شامل بین وی ہوانگ نے وضاحت کی کہ ہمارا روبوٹ کورونا وائرس کی اہم علامات کے بارے میں درست نتائج دیتا ہے، خاص طور پر بخار، درجۂ حرارت اور سانس لینے میں تکلیف جیسی علامات کا پتہ چلانے کیلئے روبوٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

 

Related Posts