دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 49لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 41ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 49لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 41ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 49لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 41ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 15 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 32 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 15کروڑ 49 لاکھ 74ہزار 406افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 32 لاکھ 41 ہزار43  افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 11 ہزار 75 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 6 ہزار 20ہے۔1 کروڑ 91 لاکھ 94 ہزار 945 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 13 کروڑ 24 لاکھ 27 ہزار 343 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 32 لاکھ 74 ہزار 659 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 6 لاکھ 58 ہزار 234 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 119 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 41 ہزار 636 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 429 جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ، 119 مزید شہری جاں بحق

Related Posts