پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ، 119 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 47 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 940 جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ، 119 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 119 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 41 ہزار 636 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 429 جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 838ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار 520 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 17فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 1 روز میں 161 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے گزشتہ روزتک جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 37 ہزار 523 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 310 جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ، 161 مزید شہری جاں بحق

Related Posts