دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 41لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 27ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 6لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 48 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 6لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 48 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 15 کروڑ 41 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 32 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 15کروڑ 41 لاکھ 84ہزار 941افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 32 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 11 ہزار 488 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ 60 ہزار 317 ہے۔ 13 کروڑ 15لاکھ 97ہزار 622افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تقریباً 200 ممالک کے 1 کروڑ 92 لاکھ 48 ہزار 829افراد کو وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔ صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح کم و بیش 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے 161 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 37 ہزار 523 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 310 جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ، 161 مزید شہری جاں بحق

Related Posts