پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار152 نئے کیسز رپورٹ، 73 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 61 ہزار 437 افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 316 جاں بحق ہو گئے۔4 ہزار 515 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 56 فیصد رہی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار729 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 70 ہزار 338جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 6 ہزار 500افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  کورونا سے 70ہزار 79افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 940، آزاد کشمیر میں 15ہزار 669جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 182افراد متاثر ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں کورونا کا شکار7 ہزار 457افراد جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد سندھ میں 4 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 899جبکہ بلوچستان میں 223افراد انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 439افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ اسلام آباد میں 642افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 82ہزار 276ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا بے قابو، لاہور کے اسپتالوں میں جگہ ختم

Related Posts