دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 60لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 39 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 60لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 39 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 60لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ 39 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 29لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 60لاکھ 16 ہزار 303افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 39ہزار 231افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 2 ہزار 551فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 37لاکھ 7ہزار948 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 93لاکھ 69 ہزار 124افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 36لاکھ 5 ہزار 397افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل اور بھارت متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، ترکی ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 21 ہزار 18 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 15 ہزار 443 شہری جاں بحق ہو گئے۔

 ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 114 مزید شہری انتقال کر گئے۔4 ہزار 143 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 21 ہزارافراد متاثر، 15 ہزار 443جاں بحق

Related Posts