پاکستان میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ 21 ہزارافراد متاثر، 15 ہزار 443جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ، 38 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 21 ہزار 18 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 15 ہزار 443 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 114 مزید شہری انتقال کر گئے۔4 ہزار 143 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 750افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 48ہزار 438جبکہ خیبر پختونخوا میں 98ہزار 301افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا سے 65ہزار 700افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 241، آزاد کشمیر میں 14ہزار 461جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 127افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 6 ہزار 972افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 529، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 618جبکہ بلوچستان میں 215افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 399افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ اسلام آباد میں 607افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 73ہزار 875ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا کورونا پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

Related Posts