دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 36لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ سے زائد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 36لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ سے زائد ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 36لاکھ افراد متاثر، 29 لاکھ سے زائد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 36 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 29لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 36لاکھ 95 ہزار 421افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 1ہزار 124افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے1 لاکھ 975فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 29لاکھ 68ہزار321 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 78لاکھ 25 ہزار 976افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 28لاکھ 67 ہزار 346افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل اور بھارت متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، اٹلی ساتویں، ترکی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 98 مزید شہری  جاں بحق ہو گئے۔

 پاکستان بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 7 لاکھ 5 ہزار 517 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 ہزار 124 افراد انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 942 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 5 ہزار 329نئے کیسز رپورٹ، 98 مزید شہری جاں بحق

Related Posts