نیا پاکستان اسکیم، وزیر اعظم عمران خان فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیا پاکستان اسکیم، وزیر اعظم عمران خان فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے
نیا پاکستان اسکیم، وزیر اعظم عمران خان فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نیا پاکستان اسکیم کے تحت فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا حصہ ہے جس کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

وزیرِ اعظم عمران خان فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے تحت کم آمدنی رکھنے والے افراد اپنا گھر حاصل کرسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے غریبوں کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی حکومت نے قرضوں کی حد بڑھا دی، مارک اپ میں بھی مزید کمی کردی گئی۔اس حوالے سے گزشتہ ماہ بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئیں، کم آمدنی والے افراد کی چوتھی کیٹیگری بھی شامل کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں آسانیاں پیدا کرنے کا اعلان

Related Posts