پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ، 82مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 1 ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 مزید شہری وائرس میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 60 ہزار 672 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 474 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 852افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 937 ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز 40 ہزار 261 ہو گئے۔

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 70 ہزار 707ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 5 ہزار484 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 450، پنجاب میں 1 لاکھ 32ہزار526 جبکہ اسلام آباد میں 36 ہزار 416 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں 17 ہزار950، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 15 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 3 ہزار 688، آزاد کشمیر میں 210، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99، اسلام آباد میں 393، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 553جبکہ سندھ میں 3 ہزار 352 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین حلال ہے یا حرام؟ مذہبی طبقات تحفظات کا شکار