پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 59 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 شہری انتقال کر گئے ہیں۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 82 ہزار 892 افراد متاثر جبکہ 7 ہزار 803 شہری جاں بحق ہوئے۔

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 52 لاکھ 97 ہزار 703 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 42 ہزار115 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 66  ہزار33 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 45ہزار314 ، پنجاب میں 1 لاکھ 15 ہزار786 جبکہ اسلام آباد میں 27ہزار 979افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار891، آزاد کشمیر میں 6 ہزار316 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 573افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  2 ہزار904،  سندھ میں 2 ہزار858، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار339، اسلام آباد میں 291، گلگت بلتستان میں 96، بلوچستان میں 164جبکہ آزاد کشمیر میں 151افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما جمیل سومرو کورونا کا شکار،بلاول بھٹو بھی قرنطینہ

Related Posts