وزیرِ اعظم عمران خان مارگلہ ہائی وے کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان مری روڈ کو اسلام آباد پشاور موٹر وے سے منسلک کرنے والی مارگلہ ہائی وے کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہائی وے کی تعمیر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تحت مکمل کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم ہائی وے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جو مری روڈ کو اسلام آباد پشاور موٹر وے سے جوڑ دے گی۔

مارگلہ ہائی وے کی تعمیر کے تمام تر اخراجات کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی برداشت کرے گی۔ مارگلہ ہائی وے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

ہائی وے کے پہلے مرحلے میں بارہ کہوبائی پاس پر کام شروع ہوگا جو مارگلہ ہائی وے کو مری روڈ سے ملائے گا۔ سڑک کی تعمیر اسلام آباد کے پرانے ماسٹر پلان کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حفاظتی دیوار بھی تعمیر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے سرگودھا میں نیا پاکستان پروگرام کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

 وزیرِ اعظم عمران خان کا نیا پاکستان پروگرام ملک کی تاریخ میں بے گھر عوام کے گھروں کی تعمیر کیلئے سب سے بڑا پروگرام ہے۔ سرگودھا میں5 روز قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگِ بنیادرکھ دیا

Related Posts