پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ، 56 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ، 56 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ، 56 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 56 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  کورونا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 49 ہزار 32 افراد متاثر ہوئے جبکہ 11 ہزار 802 جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 16مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار 460ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 80 لاکھ 41ہزار 254ہو گئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 509 افراد نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 46 ہوگئی۔ فعال کیسز33 ہزار 184 ہو گئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 48ہزار270 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 58ہزار793، خیبر پختونخوا میں 67ہزار589، بلوچستان میں 18 ہزار836 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار561 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 806 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 923، بلوچستان میں 196، اسلام آباد میں 475، آزاد کشمیر میں 267جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا

Related Posts