وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے آج ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

وزیر اعظم کی موجودگی میں اسلام آباد میں ہیلتھ ورکر کو ویکسین کا ٹیکا لگا کر ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا جسے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین سے پانچ لاکھ ویکسین ملنے پرشکریہ اداکرتاہوں۔ تمام صوبوں میں ویکسین کی منصفانہ تقسیم ہوگی۔ کورونا ایس او پیز پر عمل اور ماسک پہننا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا، ویکیسن آنے کے باوجود وائرس کا خطرہ ختم نہیں ہوا۔ امریکامیں چارلاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔وہاں حالات اس حوالے سے حالات بہت خراب ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسکولوں کو کھول دیا ہے اور اب اسپتالوں کو بھی عام مریضو ں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پوری کوشش ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف تمام مسلم ممالک کو اکٹھا کروں، وزیر اعظم

Related Posts