مزارِ قائد بے حرمتی کیس، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیپٹن صفدر کے اثاثہ جات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع، مریم نواز سے بھی تفتیش ہوگی
کیپٹن صفدر کے اثاثہ جات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع، مریم نواز سے بھی تفتیش ہوگی

کراچی: عدالت نے مزارِ قائد بے حرمتی کیس میں نامزد ملزمان  اور ن لیگی رہنماؤں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں مزارِ کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا۔

قبل ازیں تفتیشی رپورٹ میں کراچی پولیس نے کیپٹن(ر) صفدر اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ مزارِ قائد کی مبینہ بے حرمتی کے وقت خود مزارِ قائد پر موجود نہیں تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی میں مخالفت کے باوجود سی پیک اتھارٹی بل منظور

Related Posts