منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court extends interim bail of Shehbaz, Hamza in money laundering case

لاہور :عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حمزہ اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ہفتہ کو لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔

شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایک سال ہو گیا ہے، نیب ہمارے خلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ریاست مدینہ کا نام لینے والے مہنگائی کا سیلاب لے آئے ہیں، شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلی میل کے وکیل نے برطانوی عدالت میں کارروائی کے دوران کافی ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ لندن کے فیصلے کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر نے چینی سفیر کا تعریفی خط بھی عدالت میں جمع کرایا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا۔

واضح رہے کہ 11 نومبر 2020 کو احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

کیس کے تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیاتھا جبکہ شہباز شریف نے نیب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Related Posts