کورونا وائرس : پیر پگارا کا شب معراج کا اجتماع منسوخ کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pir Pagara's mother Funeral prayers will be offered today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا وائرس کے باعث  سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی سخت احتیاطی تدابیراختیار کرنا شروع کردیں۔حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے 27رجب شب معراج کے موقع پر درگاہ شریف پیرگوٹھ پر ہونے والے روحانی اجتماع کو منسوخ کردینے کاحکم دیدیا ہے ۔

27رجب کو ہر سال روایتی طورپرپیرگوٹھ میں حرجماعت کا سب سے بڑا روحانی اجتماع ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں مرید شریک ہوتے تھے۔

پیرپگارا نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کے باعث اپنے مریدوں،معتقدین کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی چہار دیواری کے اندر بیٹھ کر شب معراج پر ذکر الہی اور درود شریف کا ورد کریں اور اللہ کے حضور دعا کریں کہ وہ اپنے حبیب پاک کے صدقے پاکستانی قوم اور پورے عالم انسانیت کو موجودہ وباء سے نجات دلائے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: پاکستان میں مذہبی اجتماعات ملتوی، خطبہ جمعہ محدود کرنیکا فیصلہ

پیر صاحب پگارا نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں مسلم لیگ فنکشنل اورحرجماعت کو فی الحال اپنی تمام سرگرمیاں بھی معطل کردینے کی ہدایت کی ہے ۔پیرپگارا نے آئندہ چند روز میں شروع ہونے والا اپنا بلوچستان کا دورہ بھی ملتوی کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے ۔ ملک بھر میں لوگ اپنے اپنے گھروںمیں رہ کر ملکی سلامتی ،کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے خصوصی دعائیں کریں اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے ۔

Related Posts