سی ڈی اے میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم، عید کی چھٹیاں منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا جبکہ متعلقہ عملے کی عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی خصوصی ہدایات پر عید الفطر کی چھٹیوں اور لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ شعبہ جات کی چھٹیاں منسوخ کرکے افسران اور عملے کو حاضر ڈیوٹی رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔ عید کی چھٹیوں کے دوران شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے متعلقہ شعبہ جات سینی ٹیشن، سیوریج، روڈ مینٹیننس، اسٹریٹ لائٹس، ایم پی او، مارکیٹس، واٹر سپلائی اور دیگر کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

سی ڈی اے نے متعلقہ شعبہ جات کے عملے اور افسران کو شہریوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ فوری نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے کنٹرول روم کی خدمات حاصل کی جاسکیں گی جبکہ سی ڈی اے عملہ مختلف شفٹوں میں عوام کی خدمت کیلئے فرائض سرانجام دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کورونا کا شکار