ہم جاسوس کلبھوشن یادیو تک بھارت کو قونصلر رسائی کی پیشکش کر چکے ہیں۔ پاکستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلبھوشن یادیو
جاسوس کلبھوشن یادیو کی قونصلر رسائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ہم جاسوس کلبھوشن یادیو تک بھارت کو قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش کرچکے ہیں اور اب ہم بھارت کی طرف سے جواب کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ قونصلر رسائی کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے  جاسوس کلبھوشن یادیو کی بھارت کو حوالگی کے مقدمے کا فیصلہ پاکستان کے حق میں   کرتے ہوئے بھارت کو قونصلر رسائی دینے کی ہدایت کی تھی۔  

Related Posts